QR codeQR code

بھارت میں عید کی نماز ادا کرنے پر 1700 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج

28 Apr 2023 گھنٹہ 16:37

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے عہدیداروں نے مقدمات درج کرنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے


بھارت میں عید کی نماز ادا کرنے پر 1700 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں عید کے موقع پر مسلمانوں نے 3 عید گاہوں کے باہر سڑک پر نماز ادا کی تھی۔ ہندو انتہا پسند انتظامیہ نے نماز عید کی ادائیگی پر جا جماؤ، بابو پورہ اور بجریا کے علاقوں میں مسلمانوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

اترپردیش کے مسلمان دشمن  وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے 2019  میں مسلمانوں کو وائرس قرار دیاتھا۔ اترپردیش کی ہندو انتہا پسند حکومت مسلمانوں کے ناموں پر رکھے گئے کئی شہروں کے نام تبدیل کرچکی ہے۔ جن شہروں کے نام بدلے گئے ان میں مصطفی آباد کا نام رام پور، الہ آباد کو پریاگراج ، فیض آباد کوایودھیہ اور فیروز آباد کو چندر نگر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے مختلف شہروں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے عہدیداروں نے مقدمات درج کرنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔

سابق مسلمان رکن اسمبلی عتیق احمد اور ان کے بھائی کو ممبئی میں 15 اپریل کو پولیس کی حراست میں ہندو حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا جبکہ اس واقعہ سے چند روز قبل عتیق احمد کے 19 سالہ بیٹے کا پولیس نے ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 591584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/591584/بھارت-میں-عید-کی-نماز-ادا-کرنے-پر-1700-مسلمانوں-کے-خلاف-مقدمہ-درج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com