QR codeQR code

ایران میں"داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کا اہم عنصر گرفتار

16 May 2023 گھنٹہ 14:56

 ایران کے صوبہ فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس یونٹ نے "داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے اور اس صوبے میں اس کے اہم عنصر کو گرفتار کر لیا ہے۔


 ایران کے صوبہ فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس یونٹ نے "داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے اور اس صوبے میں اس کے اہم عنصر کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ اعلان صوبے فارس کے سپاہ پاسداران کی سپاہ فجر کے نام سے شاخ کے تعلقات عامہ کے دفتر نے پیر کو کیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ "داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کا اہم عنصر، جو داعش دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہے، 2019 سے انٹیلی جنس نگرانی میں تھا۔

سپاہ فجر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص تہران سمیت کچھ صوبوں میں سرگرم تھا، جہاں اس نے انتہا پسند عناصر کو دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

داعش دہشت گرد گروپ حالیہ برسوں میں ایران میں ہونے والے متعدد حملوں کا ذمہ دار ہے۔ 

ان حملوں میں اکتوبر 2022 میں صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں واقع شاہ چراغ مقدس مزار پر شوٹنگ کا واقعہ بھی شامل ہے جس میں 13 شہریوں کو شہید ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 593635

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/593635/ایران-میں-داعش-خراسان-کے-آپریشنل-اور-میڈیا-نیٹ-ورک-کا-اہم-عنصر-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com