تاریخ شائع کریں2023 17 May گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 593760

ایران و سعودی عرب کے درمیان بینکوں کو دوبارہ کھولنے کےبارے میں بات چیت

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی اور بینکوں کو دوبارہ کھولنے کےبارے میں بات چیت کی گئی ہے۔
ایران و سعودی عرب کے درمیان بینکوں کو دوبارہ کھولنے کےبارے میں بات چیت
ایرانی وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مانیٹری اور بینکاری تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بات سید احسان خاندوزی نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی اور بینکوں کو دوبارہ کھولنے کےبارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی خاص طور پر حج کے انعقاد کے لیے مالی اور مالیاتی شعبوں پر تبادلہ خیال سعودی وزیر اقتصادیات کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjmteiyuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ