QR codeQR code

اسرائیل کی سیکورٹی ناکامی سے دوچار ہے

19 May 2023 گھنٹہ 12:34

صہیونی حکومت نے شمال سے لے کر جنوب سے نام نہاد پرچم کی حفاظت کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس اقدام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی حکومت کی سیکورٹی ناکام ہوگئی ہے۔


پرچم ریلی کے موقع پر سیکورٹی الرٹ اور ایمرجنسی نافذ کرنے پر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی ناکامی سے دوچار ہے۔

فسلطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مقبوضہ علاقوں میں قابض صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے انعقاد پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال سے لے کر جنوب سے نام نہاد پرچم کی حفاظت کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس اقدام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی حکومت کی سیکورٹی ناکام ہوگئی ہے۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ دشمن سے لڑائی جاری رہے گی۔ اس جنگ کا اختتام مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی پر ہی ہوگا۔ 

انہوں واضح کیا کہ قابض صہیونیوں کی جانب سے بیت المقدس کےعلاقے کا محاصرہ کرنا دلیل ہے کہ صہیونی آبادکار فلسطینیوں کی استقامت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے مضبوط عزایم کی علامت ہے۔


خبر کا کوڈ: 593906

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/593906/اسرائیل-کی-سیکورٹی-ناکامی-سے-دوچار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com