QR codeQR code

شامی قنیطرہ صوبائی کونسل کے ایک رکن کو نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا

25 May 2023 گھنٹہ 16:11

جمعرات کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، قنیطره کی صوبائی کونسل کے رکن اور جماعت کی شاخ کے سکریٹری حمد الکومہ کو غدیر البستان قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 

شامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے: شامی قنیطرہ کی صوبائی کونسل کے رکن اور اس صوبے میں پارٹی کی شاخ کے سکریٹری کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جمعرات کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، قنیطره کی صوبائی کونسل کے رکن اور جماعت کی شاخ کے سکریٹری حمد الکومہ کو غدیر البستان قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 

قنیطرہ کے شہید ممدوح ابزہ اسپتال کے ایک طبی ذریعے نے سانا کے رپورٹر کو بتایا: الکومہ کو آج صبح اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیا گیا اور معلوم ہوا کہ وہ کئی گولیاں لگنے کے بعد دم توڑ گیا۔

قنیطرہ صوبہ شام کے جنوب مغرب میں مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع ہے اور قنیطرہ شہر اور دمشق کے درمیان فاصلہ 70 کلومیٹر ہے۔

گولان کی پہاڑیاں اس صوبے کا حصہ ہیں اور شام میں جنگ سے قبل قنیطرہ شہر کی آبادی تقریباً ایک لاکھ تھی۔

خبر کا کوڈ: 594606

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/594606/شامی-قنیطرہ-صوبائی-کونسل-کے-ایک-رکن-کو-نامعلوم-افراد-نے-ہلاک-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com