QR codeQR code

سعودی حکام نےمکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کی تصویر اور فلم بنانے پر پابندی عائد کر دی

28 May 2023 گھنٹہ 14:54

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بیان میں حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دفتری امور کی تکمیل کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مناسک حج سے متعلق دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اپنے ساتھ کم سامان رکھیں۔


سعودی حکام نےمکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کے اندر تصویر اور فلم بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بیان میں حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دفتری امور کی تکمیل کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مناسک حج سے متعلق دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اپنے ساتھ کم سامان رکھیں۔

سعودی وزارت حج کا اس بیان میں کہنا ہے کہ حجاج کرام کو وزارت اطلاعات کی اجازت کے بغیر پمفلٹ اور بک لیٹس وغیرہ تیار اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ سیاسی مقاصد کے تحت اجتماع منعقد کرنے سے بھی گریز کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق اجتماعی دعا کے مقصد سے اجتماع کا انعقاد اور آواز بلند یا حرمین شریفین میں مذہبی پروگرام منعقد کرنا ممنوع ہے۔

حجاج کرام کو توجہ رکھنی چاہیے کہ مقدس مقامات کے اندر تصویر کھینچنا اور ویڈیو بنانا منع ہے۔

اس سے قبل دوہزار بیس میں بھی سعودی حکام نے مسجد الحرام، مسجد النبی (ص) اور اسکے آس پاس کے مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 594926

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/594926/سعودی-حکام-نےمکہ-مکرمہ-اور-مدینہ-منورہ-کے-مقدس-مقامات-کی-تصویر-فلم-بنانے-پر-پابندی-عائد-کر-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com