QR codeQR code

امریکی ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا

3 Jun 2023 گھنٹہ 14:35

امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔


امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا۔

امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اوراپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔

ائیرفورس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 595556

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/595556/امریکی-ڈرون-نے-مصنوعی-ذہانت-سے-اپنے-ہی-ا-پریٹر-کو-ہلاک-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com