انگریزی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مسلحانہ محاذ آرائیوں میں توسیع اور غاصب صہیونی فوج کی اس محاذ آرائی کے مقابلے میں ناکامی پر زور دیا ہے۔
اس ویب سائٹ نے منگل کو ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ہم فلسطین کی مسلحانہ مزاحمتی محاذ آرائیوں میں، نابلس کے شہروں سے مغربی کنارے اور اریحا سے طولکرم تک پھیلتے ہوئے اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں کے رہائشی، فلسطینی عوام بالخصوص مسجد الاقصٰی کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم پر بہت جلد ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے خلاف کارروائیوں کے نفاذ سے مسلح مزاحمت میں نیز اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتی ہے، جن میں گروہی گرفتاریاں، ان کے گھروں پر چھاپے اور ان گھروں کو تباہ کرنا شامل ہے، تاکہ کوئی ایسا جرم باقی نہ رہے جو تل ابیب نے نہ کیا ہو۔ مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر آپریشن سے متعلق غاصب صہیونی حکومت کے اہلکاروں کے بیانات، فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں اس غاصب حکومت کی بے بسی اور نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے بموں اور دستی بموں کا استعمال، صہیونیوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوا ہے اور فلسطینی فورسز کی اس کارروائی سے غاصب صہیونیوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کے ٹھکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کے ذریعے تنازعات کے رخ کو تبدیل کر کے اسے شہروں کے اندر سے باہر منتقل کرنا، فلسطینی سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو مختلف بناتا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی یہ حکمت عملی، جنگ میں ایک نیا اور کامیاب تجربہ سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صہیونی تجزیہ نگار مائیکل ملسٹین نے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت مغربی کنارے پر کارروائیوں میں اضافے سے متعلق ایک مخصوص حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔