QR codeQR code

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر وسیع سائبر حملوں کا انکشاف

9 Jun 2023 گھنٹہ 17:43

 صہیونی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر وسیع سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ حملے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئے۔ 


عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹس پر متعدد سائبر حملے ہونے کی خبر دی ہے۔

 صہیونی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر وسیع سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ حملے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئے۔ 

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکروں نے موساد کی تنصیبات کو بیک وقت کئی مقامات پر حملوں کا نشانہ بنایا۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر واقع ان اداروں پر بدھ کے روز حملے شروع ہوگئے جس میں صہیونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک اور موساد کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا۔

اس سے پہلے صہیونی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران صہیونی ویب سائٹس پر ہیکروں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں متعدد صہیونی بینک، ہسپتال، بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصبات شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 596183

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/596183/اسرائیلی-خفیہ-ایجنسی-موساد-پر-وسیع-سائبر-حملوں-کا-انکشاف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com