QR codeQR code

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے

19 Jun 2023 گھنٹہ 13:56

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل ہنیہ پیر کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے۔


 فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل ہنیہ پیر کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے۔

شیخ صالح العروری، خلیل الحیا، نذر عواد اللہ اور محمد نصر اس سفر میں حماس کے رہنما کے ساتھ ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے اس سفر کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا لیکن اس بات کی نشاندہی کی کہ وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کرنے والا ہے تاکہ مسئلہ فلسطین سے متعلق کئی سیاسی اور میدانی امور پر بات چیت کی جاسکے۔

یہ دورہ اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ایران کے دورے کے چند دن بعد ہوا ہے جنہوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 597263

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/597263/حماس-کے-سیاسی-بیورو-سربراہ-ایران-اعلی-حکام-سے-ملاقات-لیے-تہران-پہنچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com