QR codeQR code

امریکہ ایران کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر مکمل عملدرآمد کرے

23 Jun 2023 گھنٹہ 10:37

 سرگئی ریابکوف نے آج بروز جمعرات کہا کہ آج ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو مکمل طور پر پورا کرے۔


 روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر مکمل عملدرآمد کرے۔

 سرگئی ریابکوف نے آج بروز جمعرات کہا کہ آج ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو مکمل طور پر پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج معاہدے پر دستخط ہوئے لیکن 2015 کو دستخط ہونے والے معاہدے کو بحال نہیں کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ واشنگٹن اس قرارداد کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ریابکوف نے کہا کہ ہم اس تبدیلیوں سے نتائج اخذ کر رہے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روس،برطانیہ، جرمنی، چین، امریکہ اور فرانس اپریل 2021 سے ویانا میں شروع ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 597667

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/597667/امریکہ-ایران-کے-حوالے-سے-سلامتی-کونسل-کی-قرارداد-2231-پر-مکمل-عملدرآمد-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com