>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - حکومت پاکستان وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کا ضرور جواب دے گی - پرنٹ کریں

QR codeQR code

حکومت پاکستان وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کا ضرور جواب دے گی

23 Jun 2023 گھنٹہ 18:58

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کا مشترکہ اعلامیہ افسوسناک ہے، حکومت وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کا ضرور جواب دے گی۔

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہاہے،پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکہ کی وجہ سے ملا، امریکہ خطے میں کو دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کر گیا، پاکستان آج بھی اس سے نبردآزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو دہشتگردی کا پس منظر یاد رکھنا چاہیے، خطے میں دہشتگردی کی بیج بونے میں امریکا کا بھی کردار ہے ، بھارتی حکمران دہشت گردی کو پروان چڑھارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا اپنے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اس قسم کے بیانات دے رہا ہے، امریکا، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو اگنور کر رہا ہے، مودی کے ہاتھ مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے، امریکہ کی چھوڑی دہشت گردی کا پاکستان أٓج بھی مقابلہ کر رہا ہے ، بھارت میں وزیر اعظم اور وزرا دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں ، وائٹ ہاوس اعلامیہ خطے کی تاریح اور امریکی کردار سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے۔

خبر کا کوڈ: 597719

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/597719/حکومت-پاکستان-وائٹ-ہاؤس-کے-اعلامیہ-کا-ضرور-جواب-دے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com