قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے اور انہیں ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر متعارف کرانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز تہران میں امام خمینی (رہ) حسینیہ میں ایرانی شہداء کے خاندان کے سینکڑوں افراد سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہداء کو ملکی تاریخ کے "عظیم ہیرو" قرار دیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مختلف قرآنی، جہادی، انسانی اور سماجی اصولوں کی بنیاد پر شہداء کے خاندانوں کی اعلیٰ حیثیت کو واضح کیا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب نے ملک کو "اخلاقی، مذہبی اور سیاسی زوال" کی وادی میں گرنے سے بچایا اور انقلاب کی فتح کے بعد، ملک کے جوانوں نے ایران کو اس قابل بنایا کہ وہ خطرات کو مواقع میں بدل دے اور دشمن کو شکست دے اور اس کی مختلف سازشوں کو ناکام بنا سکے۔
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میڈیا اور ایران کے تمام شعبوں کے فنکاروں سے شہداء کی یاد کو فنی اور پرکشش انداز میں فروغ دینے کی تاکید کی۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ بلاشبہ، حالیہ برسوں میں کتابوں، فلموں اور کچھ دیگر فنکارانہ مصنوعات کی اشاعت کے میدان میں اچھے کام کیے گئے ہیں، لیکن یہ ان عظیم کاموں کے مقابلے میں کافی نہیں ہیں جو ہونے چاہیے تھے۔
قائد انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہداء کے اہل خانہ روح کے ساتھ جہاد کی بہترین مثال ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو اپنی خواہش، محبت اور جذبہ پر قابو پا کر میدان جہاد میں بھیجا۔
ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہداء کے والدین، ماؤں اور بیویوں کو بہادر شہداء کی یاد کے لیے ایک منفرد خزانہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان ہیروز کے طرز عمل، ان کی شاندار اخلاقی خصوصیات، ان کے طرز زندگی اور ان کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں نے معاشرے کے لیے مثالیں قائم کی ہیں، خاص طور پر نوعمروں اور نوجوانوں کے لیے۔
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہداء کے خاندانوں کی یادیں شائع کرنا شہداء کو رول ماڈل کے طور پر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔