QR codeQR code

ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کے مسلمانوں کو عید الاضحی پر مبارکباد پیش کی

29 Jun 2023 گھنٹہ 17:20

حسین امیر عبداللہیان نے دنیا کے مختلف خطوں میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو الگ الگ پیغام ارسال کیں جس میں انہوں نے انہیں اور دنیا کے مسلمانوں کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔


 ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں اور دنیا کے مسلمانوں کو عید الاضحی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے دنیا کے مختلف خطوں میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو الگ الگ پیغام ارسال کیں جس میں انہوں نے انہیں اور دنیا کے مسلمانوں کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ اہداف کے حصول اور مختلف شعبوں میں مسلم معاشروں کی ترقی کی راہ میں مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے بھی عید الاضحی پر تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی خدا کی بندگی کے کمال اور خدا کی رحمت اور فضل کا مجسمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو اس مبارک تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی سے اسلامی عوام کے لیے خوشیوں اور بلندیوں کی دعا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کا مثبت عمل مشترکہ کوششوں اور مشترکہ ارادے سے تیز تر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 598442

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/598442/ایران-کے-وزیر-خارجہ-نے-اسلامی-ممالک-مسلمانوں-کو-عید-الاضحی-پر-مبارکباد-پیش-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com