QR codeQR code

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی جنرل محمد باقری سے ملاقات

15 Jul 2023 گھنٹہ 17:22

  پاکستانی فوج کے سربراہ ، جنرل" سید عاصم منیر" نے ہفتے کی صبح ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل" محمد باقری" سے فوجی ہیڈکوارٹر میں ملاقات و گفتگو کی ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایران و پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات میں توسیع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، علاقائي سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹریننگ اور مشترکہ دفاعی و سیکوریٹی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

  پاکستانی فوج کے سربراہ ، جنرل" سید عاصم منیر" نے ہفتے کی صبح ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل" محمد باقری" سے فوجی ہیڈکوارٹر میں ملاقات و گفتگو کی ۔

یہ ملاقات ایران و پاکستان کے درمیان ٹریننگ، دفاعی، سیکوریٹی اور فوجی شعبوں میں تعاون میں اضافے کی غرض سے ہوئي ہے۔

جنرل باقری نے اس ملاقات میں، ایران و پاکستان کے ماضی و تاریخ کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات و تعاون میں توسیع کی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے اسی طرح ایران و پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات میں توسیع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، علاقائي سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹریننگ اور مشترکہ دفاعی و سیکوریٹی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

ایران کے دورے پر آئے پاکستان کے فوجی سربراہ، جنرل باقری سے ملاقات کے بعد ایران کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 600319

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/600319/پاکستانی-فوج-کے-سربراہ-جنرل-سید-عاصم-منیر-کی-محمد-باقری-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com