QR codeQR code

ایران کے سفیر نے بغداد میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی

17 Jul 2023 گھنٹہ 10:35

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم الصادق" نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات اور گفتگو کی۔


عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نےعراق کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم الصادق" نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الاعرجی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے مشترکہ تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی سلامتی اور خطے کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

الصادق اور قاسم الاعرجی نے سرحدی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ سیکورٹی سمجھوتوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے سیکورٹی، دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنے پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 600487

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/600487/ایران-کے-سفیر-نے-بغداد-میں-عراق-قومی-سلامتی-مشیر-سے-ملاقات-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com