شام میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ ذریعے نے آج صبح صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں کی طرف سے حزب اللہ کے ٹھکانوں یا گوداموں کو نشانہ بنانے کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا: شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور مقامات کو کسی بھی طرح سے نقصان نہیں پہنچا ہے۔
حزب اللہ کے اس عہدیدار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نیوز ایجنسی 'یونیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے شام میں (آج صبح) نشانہ بنائے گئے مقامات پر حزب اللہ کی صفوں کو نقصان پہنچانے یا زخمی ہونے کی بات کی تردید کی ہے۔
اس ذریعے نے اس سلسلے میں اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ "سیرین ہیومن رائٹس واچ" (بیرون ملک شامی حکومت کا مخالف گروپ) کے نام سے مشہور گروپ کے بیانات کھلا جھوٹ اور میڈیا کا گمراہ کن عمل ہے۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا بمبار طیاروں نے آج (بدھ) صبح شام کے شہر دمشق کے اطراف کے علاقوں کو اپنے راکٹ میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شامی فوج کے میزائل ڈیفنس اور فضائی دفاع کو فعال کر دیا گیا۔
شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے صیہونی لڑاکا بمباروں کی طرف سے داغے گئے کچھ میزائلوں کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، "اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ گولان کے علاقے کی شمالی جانب سے میزائل داغ کر فضائی حملہ کیا اور دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس سے کچھ مادی نقصان پہنچا۔"
اس حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے اور بعض عمارتوں اور علاقوں کو مادی نقصان پہنچا۔