QR codeQR code

شام کے تمام علاقوں میں غیر جانبدارانہ اور غیر سیاسی بنیادوں پر امداد بھیجی جائے

20 Jul 2023 گھنٹہ 10:22

تہران دمشق کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے جس کے تحت اس نے انسانی امداد کی ترسیل کے لیے اقوام متحدہ کو مزید 6 ماہ کے لیے باب الھوا کراسنگ کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران نے حکومت شام کی جانب سے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے باب الھوا کراسنگ کے استعمال کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ  تہران دمشق کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے جس کے تحت اس نے انسانی امداد کی ترسیل کے لیے اقوام متحدہ کو مزید 6 ماہ کے لیے باب الھوا کراسنگ کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  انسانی اصولوں کی بنیاد پر ضرورت مند شامی شہریوں کو غیرمشروط امداد کی فراہمی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کو ہر قسم کے سیاسی اہداف اور جانبداری سے پاک رکھنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  اس بات کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے کہ شام کے تمام علاقوں میں غیر جانبدارانہ اور غیر سیاسی بنیادوں پر امداد بھیجی جائے تاکہ عام لوگوں کی  جانیں بچائی جا سکیں لیکن اس عمل کے دوران شام کی ارضی سالمیت  اور اقتداراعلی کا احترام کرنا بہت ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 600905

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/600905/شام-کے-تمام-علاقوں-میں-غیر-جانبدارانہ-اور-سیاسی-بنیادوں-پر-امداد-بھیجی-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com