QR codeQR code

طالبان نے محرم کی مجلس و جلوسوں کی حفاظت کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

20 Jul 2023 گھنٹہ 19:45

اس اجلاس میں مولوی عبدالکبیر نے تمام اداروں کو حکم دیا کہ وہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں اور محرم کی مجلسوں و جلوسوں بغیر کسی پریشانی کے منعقد کرنے کے لیے شیعہ بھائیوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی پیدا کریں۔


ماہ محرم کی آمد اور امام حسین (ع) کی عزاداری کے لیے پورے افغانستان میں شیعوں کی ماتمی جلوسوں و مجلسوں کے آغاز کے ساتھ ہی، طالبان حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے عزاداری کی تقریب کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 

طالبان کی حکومت نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیج پر اعلان کیا کہ وہ محرم کے سوگ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے "خصوصی کمیٹی" کا اجلاس منعقد کرے گی۔

اس اجلاس کی صدارت طالبان حکومت کے وزیراعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر نے کی اور مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس اجلاس میں مولوی عبدالکبیر نے تمام اداروں کو حکم دیا کہ وہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں اور محرم کی مجلسوں و جلوسوں بغیر کسی پریشانی کے منعقد کرنے کے لیے شیعہ بھائیوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی پیدا کریں۔

یہ کمیٹی مختلف وزارتوں اور محکموں کی رکنیت کے ساتھ قائم کی گئی تھی جس کا مقصد محرم کے ایام کو بہتر انداز میں منانے کے لیے اور طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخندزادہ کے حکم سے مربوط اور بنیاد فراہم کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 600950

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/600950/طالبان-نے-محرم-کی-مجلس-جلوسوں-حفاظت-کے-لیے-خصوصی-کمیٹی-تشکیل-دے-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com