QR codeQR code

حسین امیر عبداللہیان کا ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون رابطہ

23 Jul 2023 گھنٹہ 5:48

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی تعاون تنظیم کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پیش کی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کا جائزہ لینے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس جلد بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی تعاون تنظیم کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پیش کی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے سوئيڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی اور اس حوالے سے انقرہ حکومت کے موقف کو سراہا۔

حسین امیر عبداللہیان نے تجویز پیش کی کہ اس صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس جلد بلایا جانا چاہیے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ھاکان فیدان نے اس موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس جلد بلائے جانے کی ایرانی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

ایران اور ترکیہ کی وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونک بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کےعلاوہ اہم بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے دورہ تہران کی دعوت دینے پر ایران کے وزیر  خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔  


خبر کا کوڈ: 601193

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601193/حسین-امیر-عبداللہیان-کا-ترک-ہم-منصب-کے-ساتھ-ٹیلی-فون-رابطہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com