QR codeQR code

فدائیان حریم ولایت مشقوں کے دوران فضائیہ طیاورں کی گھن گرج

25 Jul 2023 گھنٹہ 11:23

فضائیہ کے نوجوان پائلٹ اور تکنیکی عملے کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے مشقوں کے دوران پہلے سے طے شدہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیے ہیں۔


فدائیان حریم ولایت کی فضائی مشقیں طے شدہ احداف کی تکمیل کیساتھ اختتام پذیر ہوگئیں

11ویں فدائیان حریم ولایت فضائی مشقوں کے ترجمان نے ان مشقوں کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے نوجوان پائلٹ اور تکنیکی عملے کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے مشقوں کے دوران پہلے سے طے شدہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیے ہیں۔

ایئرکموڈور رودباری نے کہا کہ کرارڈرون نے 500 پاؤنڈ وزنی بم  کامیابی کے ساتھ داغ کرفرضی دشمن کے زمینی اہداف کو تباہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  مشقوں میں مھاجر 6  قسم کے ڈرون طیاروں نے اپ گریڈ، سمارٹ اور پن پوائٹ میزائيلوں کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔  

قابل ذکر ہے کہ فدائیاں حریم ولایت مشقوں کا آغاز اتوار کو ایرانی فضائیہ کمانڈر بريگيڈیئر جنرل حمید واحدی نے یا حسین(ع) کے رمزیہ نعرے سے کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 601435

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601435/فدائیان-حریم-ولایت-مشقوں-کے-دوران-فضائیہ-طیاورں-کی-گھن-گرج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com