QR codeQR code

سترہ برس بعد لیبیا کے کسی بھی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران

26 Jul 2023 گھنٹہ 9:41

تہران پہنچنے پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش کا خیر مقدم کیا۔ سترہ برس بعد لیبیا کے کسی بھی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ 


لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منقوش نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تہران پہنچنے پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش کا خیر مقدم کیا۔ سترہ برس بعد لیبیا کے کسی بھی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ 

بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ایک دوسرے سے مذاکرات کیے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سر فہرست رہے۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں قیام امن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش نے اپنے دورہ تہران کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 601582

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601582/سترہ-برس-بعد-لیبیا-کے-کسی-بھی-اعلی-عہدیدار-کا-یہ-پہلا-دورہ-ایران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com