QR codeQR code

قرآن کی توہین پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب

26 Jul 2023 گھنٹہ 9:57

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پیر 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 31 جولائی کو ہوگا۔

ناصر کنعانی نے منگل کی رات بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پیر 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں سوئيڈن اور ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے سوئيڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کے فورا بعد مختلف اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تھی۔

وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان، عراق،  ترکی اور کویت سمیت بعض  اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت پیغام بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 601584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601584/قرآن-کی-توہین-پر-اسلامی-تعاون-تنظیم-کا-اجلاس-طلب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com