QR codeQR code

اسرائیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور 30 ہفتے گزر جانے کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں بدامنی

30 Jul 2023 گھنٹہ 14:49

اس رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ، مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے اطراف اور مقبوضہ علاقوں میں کیے جائیں گے۔


صیہونی حکومت کی کابینہ نے گزشتہ ہفتے عدالتی اصلاحات کے متنازعہ بل کے ایک حصے کی منظوری دی تھی جس کے خلاف اسرائیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور 30 ہفتے گزر جانے کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں بدامنی کی آگ اب بھی جل رہی ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل "i24 News" کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہرین نے تل ابیب اور بیت المقدس کی سڑکوں پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ، مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے اطراف اور مقبوضہ علاقوں میں کیے جائیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس قانون کی منظوری کے نتیجے میں صہیونیوں، سیاستدانوں اور فوج کے درمیان چپقلش اضافہ ہوگا اور سیاسی دھڑے بندیوں میں شدت آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 601991

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601991/اسرائیل-میں-ہنگامے-پھوٹ-پڑے-اور-30-ہفتے-گزر-جانے-کے-باوجود-مقبوضہ-علاقوں-بدامنی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com