QR codeQR code

وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

30 Jul 2023 گھنٹہ 21:11


وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ  باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

سیاسی جماعتوں پر حملے سے واضح ہے کہ دشمن پاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف ہے جسکی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہمارے محافظ دشمن کے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ان سمیت پوری قوم واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام  میں اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے ہوئے ٹیلی فون  سے متعلق بھی بتایا، لکھا  کہ انہوں نے ان سے نہ صرف  تعزیت کی بلکہ واقعے کی تفصیلات کے بارے پوچھا،انہوں نے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور واقعہ پر رپورٹ کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ہیلی کاپٹر سے ہسپتال پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 602029

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/602029/وزیراعظم-شہباز-شریف-کی-خیبرپختونخوا-کے-ضلع-باجوڑ-میں-دھماکے-شدید-الفاظ-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com