خلیج فارس کے جزائر کے دفاع کے عزم اور ابو موسی جزیرے پر توجہ کے ساتھ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فوجی مشقوں کا بدھ کے روز آغاز ہو گیا ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی ان فوجی مشقوں میں ملک کے اندر تیار شدہ مختلف دفاعی سسٹم اور ساز وسامان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
آئي آر جی سی کی بحریہ کی ان فوجی مشقوں میں مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون طیاروں اور کشتیوں نے معینہ اہداف کو بے حد باریکی کے ساتھ تباہ کیا۔
ان فوجی مشقوں میں مختلف راکٹ لانچر موٹر بوٹس، مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون طیاروں و کشتیوں، سمندر اور خشکی میں استعمال ہونے والے طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے استعمال کیا گيا۔
اسی طرح ان فوجی مشقوں میں فارس اور ہرمزگان صوبوں سے رضاکار فورس کی یونٹوں کو ساحل سے جزیرے تک بے حد تیر رفتاری سے پہنچانے کی مشق بھی کی گئي جبکہ مختلف جنگي بحری جہازوں کی شرکت سے ایک شاندار پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا۔