اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی پہنچ گئے ہيں جہاں مقامی حکام نے اس کا خیر مقدم کیا۔
کراچی پاکستان کا معاشی لحاظ سے بے حد اہم شہر اور بندرگاہ ہے جسے شہر قائد بھی کہا جاتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستان دورے کے آخری دن کراچی پہنچ کر پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس سے قبل پاکستان میں ایران کے سفیر نے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی میں ایرانیوں سے ملاقات کريں گے اور اسی طرح کراچی کے تاجروں کے ساتھ ایک نشست کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا پاکستان دورہ، بدھ کی شام سے شروع ہوا جس کے دوران انہوں نے گزشتہ روز، پاکستان کے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ، پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہوں اور اسی طرح پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں ميں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے 3 دستاویزات پر دستخط بھی ہوئے۔