QR codeQR code

تہران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس کا تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط

5 Aug 2023 گھنٹہ 0:44

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قیادت میں جانے والے سیاسی اور اقتصادی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران، ایران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

تہران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قیادت میں جانے والے سیاسی اور اقتصادی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران، ایران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

حسین امیرعبداللہیان کا دورہ پاکستان بدھ کو شروع ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس دورے میں وزارت خارجہ کے اقتصادی نائب مہدی صفری ایک بڑے اقتصادی وفد کے ساتھ وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

حسین امیرعبداللہیان آج دوپہر اسلام آباد سے کراچی پہنچےجہاں امام خمینی (رح) اسٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی اور فریقین  نے 6 مشترکہ سرحدی بازار قائم کرنے پر اتفاق کیا۔۔

ایران کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ کل رات ختم ہو ہے۔

خبر کا کوڈ: 602568

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/602568/تہران-اور-کراچی-کے-چیمبر-آف-کامرس-کا-تجارتی-اقتصادی-تعاون-کی-دستاویز-پر-دستخط

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com