QR codeQR code

رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں پر آباد کاروں کے 591 حملے ہوئے

5 Aug 2023 گھنٹہ 17:56

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) نے اپنی ایک رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ان حملوں میں 2 فلسطینی شہید اور ان کی املاک اور زمینوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ .


اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر 591 مرتبہ حملے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) نے اپنی ایک رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ان حملوں میں 2 فلسطینی شہید اور ان کی املاک اور زمینوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ .

اوچا کے ترجمان جینس لارکے نے اس رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں مقبوضہ زمینوں میں آباد کاروں کے حملوں کے 591 واقعات رپورٹ ہوئے۔ دوسرے لفظوں میں ہر ماہ اوسطاً 99 حملے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان حملوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لارکے نے مزید کہا کہ اس سال صہیونی آباد کاروں کے حملوں اور جرائم کے نتیجے میں 399 فلسطینی بے گھر  ہوئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب آباد کاروں کے حملوں اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے نتیجے میں بعض فلسطینیوں کے مکانات تباہ اور بعض فلسطینی دیہات کو مکمل طور پر خالی اور ویران کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 602684

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/602684/رواں-سال-کے-آغاز-سے-اب-تک-فلسطینیوں-پر-آباد-کاروں-591-حملے-ہوئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com