>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر شامی اور روسی افواج کا مشترکہ حملے،کئی ٹھکانے تباہ - پرنٹ کریں

QR codeQR code

النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر شامی اور روسی افواج کا مشترکہ حملے،کئی ٹھکانے تباہ

6 Aug 2023 گھنٹہ 13:51

ادلیب میں واقع دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے شامی اور روسی افواج کے مشترکہ حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔


روسی وزارت کے مطابق روسی اور شامی فضائیہ نے ادلیب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

روسی افواج نے شامی فضائیہ کے تعاون سے شامی صوبے ادلیب میں دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

شام میں روسی فوجی مرکز کے معاون وادم کولٹ نے کہا ہے کہ ادلیب میں واقع دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے شامی اور روسی افواج کے مشترکہ حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح گروہوں کی جانب سے میزائل حملے میں حلب میں ایک شامی فوجی گاڑی زد میں آنے ایک فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین کے نمائندے کے مطابق گذشتہ مہینے ادلیب کے مشرق میں تحریر شام (النصرہ فرنٹ) نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بموں سے حملے کئے تھے۔ جس کے بعد شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق حماہ کے گرد و نواح میں دہشت گردوں کی جانب سے سویلین کو نشانہ بنانے کے بعد شامی فوج نے روسی فوج کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ حملوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی بھی برامد ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 602774

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/602774/النصرہ-فرنٹ-کے-ٹھکانے-پر-شامی-اور-روسی-افواج-کا-مشترکہ-حملے-کئی-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com