QR codeQR code

نواب شاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ،22 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی

6 Aug 2023 گھنٹہ 18:19

حادثے کی اطلاع پر ایمبولینس و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگئی جبکہ حادثے کے بعد اَپ ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے معطل ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں نواب شاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 8 سے 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث 22 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر سوار تھے، حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر ایمبولینس و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگئی جبکہ حادثے کے بعد اَپ ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے معطل ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 602805

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/602805/نواب-شاہ-میں-سرہاری-ریلوے-اسٹیشن-کے-قریب-حادثہ-22-افراد-جاں-بحق-جبکہ-100-سے-زائد-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com