QR codeQR code

ہم آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے

8 Aug 2023 گھنٹہ 15:30

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیکن جانے سے پہلے پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کا مربوط اور جامع  نظام معرض وجود میں آ چکا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا، ’کل (نو اگست) ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی اور ہم آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیکن جانے سے پہلے پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کا مربوط اور جامع  نظام معرض وجود میں آ چکا ہے۔

وزیراعظم نے معاشی منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کے چار اہم نکات ہیں جن میں پاکستان کی زراعت کو ترقی دینا، معدنیات کے وسائل کو استعمال میں لانا، نوجوان نسل کو جدید تعلیم دینا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال، اور دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 603003

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/603003/ہم-ا-ئینی-تقاضے-پورے-کرتے-ہوئے-اقتدار-نگران-حکومت-کے-حوالے-کر-دیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com