QR codeQR code

ایران کے پانیوں میں موجود غیرملکی جہاز کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا

12 Aug 2023 گھنٹہ 18:29

ایران کے صوبے بوشہر کے ڈائریکٹر جنرل آف پورٹ اینڈ شپنگ نے بتایا کہ عسلویہ کے پانیوں میں غیر ملکی بحری جہاز میں ریسکیو اور آگ بجھانے کا کام شروع ہونے کے بعد اس کشتی کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔


ایران کے پانیوں میں موجود غیرملکی جہاز کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا۔

ایران کے صوبے بوشہر کے ڈائریکٹر جنرل آف پورٹ اینڈ شپنگ نے بتایا کہ عسلویہ کے پانیوں میں غیر ملکی بحری جہاز میں ریسکیو اور آگ بجھانے کا کام شروع ہونے کے بعد اس کشتی کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔

محمد شکیبی نسب نے بتایا کہ آج 2 بجے عسلویہ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول کو پارس کے خصوصی اکنامک انرجی زون کے پورٹ میں لنگرانداز ٹینکروں سے پیغام موصول ہوا کہ ایک خصوصی ایل پی جی گیس ٹینکر"وائٹ پرل" میں آگ لگ گئی ہے۔ 

محمد شکیبی نسب نے کہا کہ موصولہ رپورٹ کے مطابق ضروری ہم آہنگی کے بعد فائر اور ریسکیو جہاز پورٹ پر بھیجے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کے ٹینک میں ایل پی جی گیس کی موجودگی کی وجہ سے کپتان نے جہاز پرموجود تمام عملے کو  حادثے کا شکار جہاز چھوڑنے کا حکم دیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے تمام 22 افراد کو ناجی 20 ریسکیو بوٹ کے ذریعے بحفاظت پارس سروس پورٹ منتقل کردیا گیا اور5 سے زیادہ آگ بجھانے والی ٹگ بوٹس سانحہ کا شکار ہونے والے جہاز کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری جہاز بھی علاقے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشن کے مقام پر موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 603480

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/603480/ایران-کے-پانیوں-میں-موجود-غیرملکی-جہاز-22-ملاحوں-کو-بچا-لیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com