QR codeQR code

شمالی کوریا بھاگ کر آنے والا امریکی فوجی، پناہ گزيں بننے کا خواہاں ہے

16 Aug 2023 گھنٹہ 17:09

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹراوس کنگ نے کہا ہےکہ وہ "ڈیموکریٹک پیپلس ریپبلک آف کوریا" میں پناہ سیاسی پناہ لینا  چاہتا ہے کیونکہ امریکی فوج میں غیر انسانی او نسل پرستانہ رویہ سے وہ بہت پریشان رہا ہے۔


 شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہےکہ کچھ ہفتوں قبل شمالی کوریا بھاگ کر آنے والا امریکی فوجی، پناہ گزيں بننے کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے بھاگ کر شمالی کوریا کی سرحد میں داخل ہونے والا امریکی فوجی، شمالی کوریا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹراوس کنگ نے کہا ہےکہ وہ "ڈیموکریٹک پیپلس ریپبلک آف کوریا" میں پناہ سیاسی پناہ لینا  چاہتا ہے کیونکہ امریکی فوج میں غیر انسانی او نسل پرستانہ رویہ سے وہ بہت پریشان رہا ہے۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس امریکی فوجی نے شمالی کوریا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اسے امریکہ میں سماجی عدم مساوات کی طرف سے مایوسی ہے۔

واضح رہے 23 سالہ امریکی فوجی  ٹراوس کنگ گزشتہ 18 جولائی کو سرحدی علاقوں کے معائنے کے دوران شمالی کوریا بھاگ گیا  جہاں اسے فورا گرفتار کر لیا گيا۔

اس سے قبل 4 امریکی عہدیداروں نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکہ اب بھی ٹراؤس کنگ کو جنگی قیدی نہيں سمجھتے۔


خبر کا کوڈ: 603971

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/603971/شمالی-کوریا-بھاگ-کر-آنے-والا-امریکی-فوجی-پناہ-گزيں-بننے-کا-خواہاں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com