QR codeQR code

ایران کے وزیر خارجہ ایک وفد کے ہمراہ تہران سے ریاض کے لئے روانہ

17 Aug 2023 گھنٹہ 16:14

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اس دورے میں اپنے سعودی ہم منصب اور اس ملک کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور، عالم اسلام اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


 اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ تہران سے ریاض کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اس دورے میں اپنے سعودی ہم منصب اور اس ملک کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور، عالم اسلام اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد کسی اعلی ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا سعودی دورہ ہے۔

اسی دورے میں سعودی عرب کے لئے ایرانی سفیر بھی ریاض جائيں گے اور سعودی عرب کے دار الحکومت میں ایرانی وزیر خارجہ کی آمد کے ساتھ ہی اپنا کام باضابطہ طور پر شروع کر دیں گے۔

وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے پیر کے روز کہا تھا کہ سعودی عرب کے سفیر بھی جلد ہی ایران آئيں گے، دونوں ملکوں کا سفارتی عملہ تعینات ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ضروری تمام سفارتی خدمات انجام دی جا رہی ہيں۔

ایران و سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر جس طرح سے صیہونیوں اور کچھ مغربی حلقوں میں تشویش ظاہر کی گئی تھی اس کے پیش نظر وزير خارجہ کے اس دورے پر بین الاقوامی اور علاقائي سطح پر وسیع رد عمل ظاہر ہو سکتا ہے۔

دو مہینے قبل سعودی وزیر خارجہ بن فرحان نے تہران کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ 17 برسوں کے دوران کسی بھی سعودی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تہران تھا۔


خبر کا کوڈ: 604048

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/604048/ایران-کے-وزیر-خارجہ-ایک-وفد-ہمراہ-تہران-سے-ریاض-لئے-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com