QR codeQR code

محمد سائرس کا ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

18 Aug 2023 گھنٹہ 14:59

محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کے 32 ویں خارجہ سیکریٹری کی حیثیت سے کام کا آغاز کردیا ہے اور ایران  کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔


پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کے تہینتی پیغام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کے 32 ویں خارجہ سیکریٹری کی حیثیت سے کام کا آغاز کردیا ہے اور ایران  کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

پاکستان کے نئے خارجہ سیکریٹری نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹویٹر) پر علی باقری کنی کے پیغام تہنیت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں اور ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

علی باقری کنی نے پاکستان کے  نئے خارجہ سیکریٹری کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان ایران کا دوست اور برادر ملک ہے اور انہیں پاکستان کے خارجہ سیکریٹری کے ساتھ تعاون پر خوشی محسوس ہوگی۔

محمد سجاد سائرس قاضی پاکستان کے سینئر سفارت کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ترکی اور ہنگری میں سفیر جبکہ جنیوا، ہندوستان اور واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتی مشن میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کے سابق سیکریٹری اسد مجید خان گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ اس سال جون میں انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 12ویں دور میں شرکت کے لیے تہران کا سفر بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 604104

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/604104/محمد-سائرس-کا-ایران-اور-پاکستان-کے-درمیان-برادرانہ-تعلقات-کو-مضبوط-بنانے-لیے-پرعزم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com