QR codeQR code

ایران چین تعاون کا 25 سالہ پروگرام صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے

21 Aug 2023 گھنٹہ 9:16

اسلامی جمہوریہ ایران اورعوامی جمہوریہ چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیشرفت اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


 چین کے وزیر خارجہ نے ایران کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کے اگلے سربراہی اجلاس میں تہران کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اورعوامی جمہوریہ چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیشرفت اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے چینی وزیر خارجہ "وانگ یی" کی دوبارہ تقرری پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین تعاون کا 25 سالہ پروگرام صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وانگ یی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہاراور جنوبی افریقہ میں ہونے والے بریکس سربراہی اجلاس اور اس تنظیم میں دیگر ممالک کی رکنیت کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کی۔ 

چین کے وزیر خارجہ نے ایران کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک اہم رکن قرار دیا۔ انہوں اس بارے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت کو انتہائی اہم قرار دیا۔

چین کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب امیرعبداللہیان کے دورہ سعودی عرب نیز تہران اور ریاض تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 604411

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/604411/ایران-چین-تعاون-کا-25-سالہ-پروگرام-صحیح-سمت-میں-آگے-بڑھ-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com