QR codeQR code

ایران و سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ملک میں نہيں ہوگے

27 Aug 2023 گھنٹہ 17:08

اسلامی جمہوریہ ایران کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے بتایا ہے کہ وزير خارجہ امیر عبد اللہیان اپنے سعودی ہم منصب سے اے ایف سی چیمیئن لیگ کے میچوں کی میزبانی کے سلسلے میں گفتگو کر رہے ہيں ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے بتایا ہے کہ وزير خارجہ امیر عبد اللہیان اپنے سعودی ہم منصب سے اے ایف سی چیمیئن لیگ کے میچوں کی میزبانی کے سلسلے میں گفتگو کر رہے ہيں ۔

اے ایف سی کے نمائندے وی اے آر سسٹم ایران لے آئيں گے اور اے ایف سی فٹبال میچوں کے لئے مخصوص اسٹیڈیم میں اسے نصب کر دیا جائے  گا۔

واضح رہے ایران و سعودی عرب کی ٹیموں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہونے والے کھیلوں کی ميزبانی اب کسی تیسرے ملک میں نہيں ہوگي اور دونوں ملک ایک دوسرے سے کھیل میں، مقابلوں کی ميزبانی کریں گے۔

ایران کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے آسٹریلیا میں خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ، فیفا کے سربراہ  سے ملاقات کی جس میں اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلے، فیفا میں ایران کے منجمد اثاثوں جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

 یہ بھی طے ہوا تھا کہ 6  ریفریوں پر مشتمل 2 ٹیمیں وی اے آر کی ٹریننگ کے لئے سعودی عرب جائيں گی۔


خبر کا کوڈ: 605153

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605153/ایران-سعودی-عرب-کی-ٹیموں-کے-درمیان-تیسرے-ملک-میں-نہيں-ہوگے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com