QR codeQR code

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو

27 Aug 2023 گھنٹہ 17:23

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کی شام اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفون پر دوجانبہ روابط اور علاقائی و بین الاقوامی مور پر تبادلہ خیال کیا۔


 وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی جامع دستاویز  کو حتمی شکل دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کی شام اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفون پر دوجانبہ روابط اور علاقائی و بین الاقوامی مور پر تبادلہ خیال کیا۔

 انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی جامع دستاویز کو آخری شکل دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں سلطان عمان کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے ، پابندیاں ختم کرنے کے مذاکرات کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کی ۔  

 عمان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک علاقائي تعاون اور باہمی روابط  میں توسیع کے لئے تیار ہے۔

 عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اسی کے ساتھ کہا کہ ان کا ملک مشترکہ دلچسپی کے امور میں تعمیری کردار جاری رکھنے کی آمادگی رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 605154

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605154/وزیر-خارجہ-حسین-امیر-عبداللہیان-کی-اپنے-عمانی-ہم-منصب-کے-ساتھ-ٹیلیفونی-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com