QR codeQR code

صہیونی ہم منصب سے ملاقات کے بعد لیبیا کی وزیر خارجہ برطرف

29 Aug 2023 گھنٹہ 14:04

اٹلی کے شہر روم میں صہیونی وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کی روداد سامنے آنے کے بعد لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے وزیر خارجہ نجلا منقوش کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔


صہیونی ہم منصب سے اٹلی میں خفیہ ملاقات کے بعد عوامی غم و غصّے کے پیش نظر وزیر اعظم نے نجلا منقوش کو عہدے سے برطرف کرکے جوانوں کے امور کے وزیر کو وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

اٹلی کے شہر روم میں صہیونی وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کی روداد سامنے آنے کے بعد لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے وزیر خارجہ نجلا منقوش کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ صہیونی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں تحقیقات کرکے تین دنوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ 

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ملاقات کی تحقیقات مکمل ہونے تک نوجوانوں کے امور کے وزیر عبداللطیف الرنی وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صہیونی وزیر خارجہ کے ساتھ خفیہ ملاقات کی خبر انکشاف ہونے کے بعد لیبیا کے مختلف شہروں میں سیاسی پارٹیوں اور عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی پرچم کو نذر آتش کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے وزیر خارجہ نجلا منقوش کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کرکے مواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 605356

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605356/صہیونی-ہم-منصب-سے-ملاقات-کے-بعد-لیبیا-کی-وزیر-خارجہ-برطرف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com