QR codeQR code

صیہونی حکومت کے ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا

31 Aug 2023 گھنٹہ 10:14

دمشق میں اپنے شامی منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔


 ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے لیے تہران کی حمایت جاری رکھنے اور اس ملک پر صیہونی حکومت کے حملوں کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دمشق میں اپنے شامی منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں پائيدار امن کے قیام اور دہشتگردی کی بیخ کنی تک شامی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائيں۔ انہوں نے حکومت امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خطے کا پیچھا چھوڑ دیں اور خطے کے مسائل خطے کے لوگوں کو حل کرنے دیں۔


خبر کا کوڈ: 605547

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605547/صیہونی-حکومت-کے-ایک-جرم-کا-حساب-لیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com