QR codeQR code

اربعین حسینی کی پیادہ روی میں جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت

31 Aug 2023 گھنٹہ 11:14

اربعین حسینی کی عالمی مشی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ اس عظیم الشان مشی(پیدل سفر) میں شرکت کے لیے کوشاں ہیں۔


اس سال اربعین حسینی کی پیادہ روی میں جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اربعین حسینی کی عالمی مشی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ اس عظیم الشان مشی(پیدل سفر) میں شرکت کے لیے کوشاں ہیں۔

جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوام بھی اس سال عوامی موکبوں میں بڑی تعداد میں شرکت کے ذریعے حسینی اربعین کی مشی میں پرجوش انداز میں شامل ہو رہے ہیں۔

جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوامی موکبوں کی خدمات اس ویڈیو میں

ان دونوں ممالک بالخصوص جمہوریہ آذربائیجان کے عوام راستے کی دشواریوں کے باوجود اس عظیم مشی میں شرکت کے لیے عراق کی سرحدوں پر پہنچ گئے ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسینی عاشورا کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کے لیے کچھ موکب کربلا کے واقعے کے بعد اسیروں کے کارواں کی شکل میں آئے۔

اس کے علاوہ اس عالمگیر مشی کے کچھ شرکاء نے زائرین کی خدمت اور اربعین مارچ میں موجود افراد کو ضروری کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 605551

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605551/اربعین-حسینی-کی-پیادہ-روی-میں-جمہوریہ-آذربائیجان-اور-ترکیہ-کے-عوام-نے-بڑی-تعداد-شرکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com