QR codeQR code

20 لاکھ سے زیادہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے عراق پہنچ گے ہیں

2 Sep 2023 گھنٹہ 14:15

عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اربعین سپریم سیکورٹی کمیٹی نے کربلا جانے والے تمام علاقوں اور سڑکوں پر سیکورٹی یونٹس تعینات کرکے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔


عراق کی وزارت داخلہ نے امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مشی کے لیے عراق جانے والے زائرین کی تعداد کے نئے اعدادوشمار جاری کر دئے ہیں۔

 عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اربعین سپریم سیکورٹی کمیٹی نے کربلا جانے والے تمام علاقوں اور سڑکوں پر سیکورٹی یونٹس تعینات کرکے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے عراق کی تمام سرحدوں یعنی المندریہ، زرباطیہ، الشیب، شلمچہ، صفوان، میندلی، کرکوک، القائم، بغداد ایئرپورٹ، نجف ایئرپورٹ اور بصرہ ایئرپورٹ سے زائرین کے داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

عراق کی وزارت داخلہ نے کہا: اربعین کی مشی کے آغاز سے بدھ کے آخر تک عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی کل تعداد 20 لاکھ 329 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان کے مطابق اربعین حسینی کی مشی میں شرکت کرنے کے لئے زائرین کا عراق میں داخلہ پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 605718

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/605718/20-لاکھ-سے-زیادہ-زائرین-اربعین-میں-شرکت-کے-لیے-عراق-پہنچ-گے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com