QR codeQR code

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک بازار میں بھیانک آتشزدگی

15 Sep 2023 گھنٹہ 16:55

آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور بھاری مقدار میں کھانہ پکانے والا تیل اور پلاسٹک مواد کی وجہ سے آگ بہت تیزی کے ساتھ بازار میں پھیل گئی۔


بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک بازار میں بھیانک آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

 بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی محمد پور کرشی مارکیٹ میں بھیانک آگ لگ گئی جس سے سینکڑوں دکانیں جل گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور بھاری مقدار میں کھانہ پکانے والا تیل اور پلاسٹک مواد کی وجہ سے آگ بہت تیزی کے ساتھ بازار میں پھیل گئی۔

اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ اور فوج کے دستے چھے گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکے۔  آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس ہولناک واقعہ میں 500 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔


خبر کا کوڈ: 607027

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607027/بنگلادیش-کے-دارالحکومت-ڈھاکہ-ایک-بازار-میں-بھیانک-آتشزدگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com