QR codeQR code

سابق امریکی سفیر کو قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا

16 Sep 2023 گھنٹہ 19:55

امریکی اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں بطورسفیر خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔


امریکی اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں بطورسفیر خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ سال جون میں ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور تفتیش کاروں کو جھوٹا بیان دینے کا اعتراف کیا تھا۔رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

امریکی اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں بطورسفیر خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین سے فوائد حاصل کیے۔

عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رچرڈ اولسن نے پاکستانی امریکی شہری کو اپنی گرل فرینڈ کو 25 ہزار ڈالر دینے پر آمادہ کیا تا کہ وہ کولمبیا یونیورسٹی میں اپنی فیس دے سکیں سابق سفیر کو ملازمت کے سلسلے میں فرسٹ کلاس میں لندن کے فضائی سفر کیلئے 18 ہزار ڈالر بھی دیے گئے تھے۔

پاکستانی امریکن شخص کو 2021 میں انتخابی مہم کیلئے غیر قانونی طورپر رقم دینے کے الزام میں 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 607119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607119/سابق-امریکی-سفیر-کو-قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-3-برس-قید-اور-93-ہزار-4-سو-ڈالر-جرمانہ-سزا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com