QR codeQR code

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی

18 Sep 2023 گھنٹہ 17:44

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔


سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔

چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کےلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔


خبر کا کوڈ: 607352

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607352/سپریم-کورٹ-آف-پاکستان-میں-پریکٹس-اینڈ-پروسیجر-بل-سے-متعلق-کیس-کی-سماعت-براہ-راست-نشر-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com