QR codeQR code

امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے مالیاتی حصے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا

19 Sep 2023 گھنٹہ 16:44

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات 2 سال سے زائد عرصے تک جاری رہے۔


قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مالیاتی حصے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات 2 سال سے زائد عرصے تک جاری رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے سے پہلے قطر کے حکام نے تہران اور واشنگٹن کے کئی دورے اور ملاقاتیں کيں۔

الانصاری نے بتایا کہ ہم اب دوحہ میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 607484

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607484/امریکی-قیدیوں-کی-رہائی-کے-معاہدے-مالیاتی-حصے-پر-عمل-درآمد-شروع-ہو-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com