QR codeQR code

ایشیا کی بھرپور اور قدیم تہذیبیں ہمیں انصاف،مذاکرات، دوستی پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کا نیا ماڈل بنانے کے قابل بناتی ہیں

21 Sep 2023 گھنٹہ 17:17

حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر  ACD  کی صدارت سنھبالنے کے بعد اس فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا قدیم تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔


ایران کے وزیر خارجہ نے "ایشین کوآپریشن ڈائيلاگ" کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیا کی بھرپور اور قدیم تہذیبیں ہمیں انصاف، جامعیت، مذاکرات، دوستی اور کثیرالجہتی پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کا نیا ماڈل بنانے کے قابل بناتی ہیں۔

حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر  ACD  کی صدارت سنھبالنے کے بعد اس فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا قدیم تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔

عبداللہیان نے یہ بات زور دے کر کہی  کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی صدارت کے دوران ACD کے اراکین اور سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی  رابطوں کے ذریعے اس فورم میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایشن کوآپریشن ڈائيلاگ فورم کی وزارتی کونسل کے 19 ویں اجلاس کی میزبانی کا اعلان اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران کے  وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 18ویں اجلاس کے موقع پر ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ (ACD) کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ پچھلے 2 برس سے بحرین اس تنظیم کی صدارت کر رہا تھا۔

35 ممالک ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے رکن ہیں اور اس تنظیم کا سیکریٹریٹ کویت میں قائم ہے۔

ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم 2001 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ایشیائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، تجارتی اور مالیاتی منڈی کو وسعت دینا، ایشیا کو دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک طاقتور شراکت دار میں تبدیل کرنا اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے کے لیے ایشیا کے کردار کو فروغ دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 607719

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607719/ایشیا-کی-بھرپور-اور-قدیم-تہذیبیں-ہمیں-انصاف-مذاکرات-دوستی-پر-مبنی-بین-الاقوامی-تعلقات-کا-نیا-ماڈل-بنانے-کے-قابل-بناتی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com