QR codeQR code

ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی

ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات کو معطل کردیا

21 Sep 2023 گھنٹہ 18:48

 ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حکومت ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ویزا سروسز کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔  


ہندوستان اور کینیڈا کے کشیدہ تعلقات کے درمیان ہندوستان نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات معطل کردی ہیں۔

 ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حکومت ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ویزا سروسز کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق ہندوستان آنے والے  کینیڈائی شہریوں کے داخلے پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے جو اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظر ہی ہندوستان نے بدھ کو کینیڈا جانے والے اور وہاں مقیم ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس ایڈوائزری میں ہندوستان نے اپنے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے کینیڈا نے بھی اسی طرح کی ایڈوائزری اپنے شہریوں کے لئے جاری کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 607724

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607724/ہندوستان-اور-کینیڈا-کے-درمیان-جاری-کشیدگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com