QR codeQR code

ڈرون توانائي اور صنعت میں ایران نے اتنی ترقی کرلی ہے

26 Sep 2023 گھنٹہ 22:52

علی نادری نے دستاویزی فلم " پرچمدار"( ایران کی ڈرون توانائي کی ان کہی روایت) کی تقریب رونمائی میں جو منگل 26 ستمبر کی شام منعقد ہوئی کہا کہ جب ڈرون کا نام آتا ہے تو ہمیں فیچر فلم " مہاجر" کی یاد آجاتی ہے۔


 اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی ارنا  کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ڈرون توانائي اور صنعت میں ایران نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ دنیا میں اس کو روکنے اور کنٹرول کی بات کی جارہی ہے

علی نادری نے دستاویزی فلم " پرچمدار"( ایران کی ڈرون توانائي کی ان کہی روایت) کی تقریب رونمائی میں جو منگل 26 ستمبر کی شام منعقد ہوئی کہا کہ جب ڈرون کا نام آتا ہے تو ہمیں فیچر فلم " مہاجر" کی یاد آجاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دستاویزی فلم "پرچمدار" ڈرون ٹیکنالوجی میں   "مہاجر" سے  آج تک کی ہماری عظیم پیشرفت کو بیان کرتی ہے۔

ارنا کے ایم ڈی نے کہا کہ اگر ہم ابتدا سے  ملک کی ڈرون ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا چاہیں تو کہنا پڑتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے قومی سلامتی کے ایک اسٹریٹیجک میدان میں، زیرو سے شروع کیا اور اپنی توانائيوں میں اضافہ کیا ۔

علی نادری نے کہا کہ ایک انقلابی نگاہ اور مکتب انقلاب اسلامی کے تربیت یافتہ ایک انسان کی مدیریت  کے بغیر ڈرون ٹیکنالوجی میں یہ پیشرفت حاصل نہیں ہوسکتی تھی ۔ اگر سردار حاجی زادہ جیسی ہستی اس پروجکٹ کی انچارج نہ ہوتی تو آج ہم جہاں ہیں وہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔  انہیں دیکھنے کے بعد مشام جاں حاج قاسم سلیمانی اور شہدائے دفاع مقدس  کی خوشبو سے معطر ہوجاتی ہے۔

 دستاویزی  فلم "  پرچمدار"  اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی ارنا کی پروڈکٹ ہے جو  اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈرون توانائی پر بنائي گئی ہے ۔  آج  منگل 26 ستمبر کی شام اس دستاویز فلم کی تقریب رونمائي منعقد ہوئی جس میں ملک کے سیول اور فوجی حکام نیز فنکاروں کی  ایک تعداد نے شرکت کی ۔   


خبر کا کوڈ: 608350

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/608350/ڈرون-توانائي-اور-صنعت-میں-ایران-نے-اتنی-ترقی-کرلی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com